زیر انتظام: انجمن حیدریہ (رجسٹرڈ) گلگشت کالونی ملتان
مومنین اہلیان ملتان کے لئے خوشخبری
بہشت زہرا فیز-١ زیر انتظام انجمن حیدریہ گلگشت کالونی ملتان ہے جس کی بنیاد (انجمن یادگار حسسینی) یعنی موجودہ انجمن حیدریہ (رجسٹرڈ) نے ١٩٨٠ کی دہائی کے آخر میں رکھی تھی. یہ پروجیکٹ ملتان میں قبرستان کے اولین منظم ترین پروجیکٹس میں سی ایک ہے اور شیعہ کمیونٹی نیونارتھ گلگشت میں واقعہ ہے. یہ پروجیکٹ اپنے بہترین نظم ونسق اور انتظام و انصرام کی بدولت ملتان کے مومنین میں بہت پزیرائی اختیار کر چکا ہے. اب جب کہ اس قبرستان میں قبور کی گنجائش چھ سے سات سالوں میں ختم ہوجاے گی لہٰذا آنے والے وقت میں اس پریشانی سے بچنے کے لئے انجمن حیدریہ نے بہشت زہرا فیز-٢ کا اپنے منشور میں کئےگئے وعدے کے مطابق پورا کرنے کا عہد کر رکھا تھا جسے اب پورا کیا جا رہا ہے
: پیش رفت
اس عظیم الشان آخرت کی آرامگاہ کے منصوبے کی زمین کی خریداری کا مرحلہ شرو ہو چکا ہے. پہلے مرحلے میں 15 کنال زمین کی خریداری ہونا ہے کہ جس کے لئے 14 لاکھ روپے بطور معاہدہ بیع کرکے ادا کئے جا چکے ہیں. اس پروجیکٹ میں کل مجوزہ زمین کا رقبہ پانچ ایکڑ یعنی 40 کنال ہے پہلے مرحلے میں 15 کنال جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 کنال اور تیسرے مرحلے میں چار دیواری اور ڈویلپمنٹ کے علاوہ قومی و ملی فلاحی پروجیکٹ بھی شامل ہیں
: لوکیشن
بہشت زہرا فیز-٢ قبرستان کی جگہ کا مسجد و امام بارگاہ حیدریہ سے فاصلہ سات کلومیٹر ہے. یہ بستی نانڈلہ میں عقب ہنڈائی چناب موٹرز شوروم، ہیڈ محمّد روڈ پر واقعہ ہے. اس پروجیکٹ میں قبرستان کے علاوہ سماجی و فلاحی امور بھی شامل ہوں گے
: محسنان بلاک بہشت زہرا فیز-١
انجمن ہذا قبرستان بہشت زہرا فیز-٢ کی خریداری کے لئے بہشت زہرا (فیز-١) میں ایک بلاک کا بنام (محسنان ملت) جو کہ 50 قبور پر مشتمل ہے کو مختص کیا ہے جو فیز-١ میں قبر لینے کے خواہش مند ہیں وہ 3 لاکھ ہدیہ ادا کر کے ایک قبر حاصل کر سکتے ہیں اور اس ہدیہ کی رقم کو بہشت زہرا فیز-٢ کی خریداری میں استمال کیا جائے گا. لہٰذا جو مومنین ملتان یا غیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی اس کارخیر میں حصّہ لی سکتے ہیں. جو مومنین و مومنات بہشت زہرا فیز-٢ میں حصّہ لینا چاھتے ہیں وو کم از کم مبلغ ١ لاکھ 25 ہزار روپے (-/ 125000) فی مرلہ کے حساب سے شمولیت اختیار کرسکتے ہیں جو کہ صرف صدقہ جاریہ ہوگا. اس میں قبر الاٹمنٹ نہیں ہوگی. جیسا کہ بتایا جا چکا ہے کہ اس قبر کی مد میں حاصل شدہ رقم بہشت زہرا فیز-٢ کی زمین کی خریداری کی جائے گی جو کہ مستقل صدقہ جاریہ ہے.اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے. اس عظیم الشان منصّوبے کے لئے آپ مومنین و مومنات وسیلہ ہیں جن کی دریا دلی اور فیاضی کے باعث اس منصوبے کی پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا ممکن ہوگا
قبر کا سائز ”5.’6 فٹ لمبائی ‘4 فٹ چوڑائی ہدیہ قبر فی 3 لاکھ روپے نوٹ: ( اس ہدیہ کی رقم کو بہشت زہرا فیز-٢کی خریداری میں استمال کیا جائے گا)
ایڈریس بہشت زہرا فیز-٢
Bahist e Zahra Phase 2 Located: 7 km from Masjid Haidria Basti Nandla Behind Hyundai Chenab Motors, Head Muhammad Wala Road, Multan
قارب نوید ہاشمی 0321-6317326 جوانٹ سیکرٹری
سید ندیم حیدر عابدی 0300-6364900 جنرل سیکرٹری
شیخ اعجاز حیدر 0301-8638585 صدر انجمن
سید محمّد شعیب رضا نقوی 0300-8639168 ممبر مجلس عاملہ
سید مسرت حسنین نقوی 0333-6103457 ممبر مجلس عاملہ
سید یحییٰ مہدی نقوی 0300-7338091ممبر مجلس عاملہ
انچارج کمیٹی بہشت زہرا فیز-٢: سید محمّد شعیب رضا نقوی