
بہشت زہرہ کا قبرستان گلگشت کالونی ملتان کے پرانے قبرستانوں میں سے ایک ہے ۔ یہ 1980 کی دہائی کے آخر میں ان مومنین کے فائدے کے لیے قائم کیا گیا جو انجمن کے رکن اور گلگشت کالونی کے رہائشی ہیں۔ قبرستان کا رقبہ 14 کنال اور 11 مرلہ ہے۔ ۔ سینئر ڈونرز کا شکریہ جنہوں نے زمین کی خریداری میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس منصوبے کو شروع کیا جس کی واقعی ضرورت تھی۔ وقت گزرنے اور توسیع کے ساتھ، ریکارڈ کو منظم کرنے کا احساس ہوا اور یہاں آنے والوں کی آسانی کے لیے ایک بامقصد ویب سائٹ بنائی ،تا کہ قبرستان آنے وا لوں کو اپنے پیاروں کی قبروں کو آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ان کی رہنمائی کی جا سکے۔ بلاکس کی تفصیلات ویب سائٹ اور قبرستان کے مرکزی گیٹ پر موجود ہے۔ قبروں کوانگلش حروف تہجی اے تا ای کے بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اورہر بلاک کو ایک تاریخی نام دیا گیا ہے۔ قبرتلاش کرنے کے لیے سرچ ٹول کا استعمال کریں۔ آپ کو قبر کی تصویر کے ساتھ قبر کے نمبر اور بلاک سمیت تفصیلات بھی نظر آئیں گی۔ مردہ خانے کی خدمات بھی دستیاب ہیں، جو حیدریہ مسجد کے قریب واقع ہے۔
یہ قبرستان انجمن حیدریہ گلگشت کالونی ملتان کے زیر انتظام ہے۔
CONTACT PERSON:
Syed Sohail Abbas Abidi : (0321-6365459) Member Executive Council
Hammad Raza : (03216339185) Office Secretory